وزیر اعلیٰ کا دورہ میونسپل بڈلفپبلک لائبیریری کی مثبت نتائج برآمد ہونگے،حاجی ذوالفقا ر احمد

پیر 18 نومبر 2019 23:50

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) سیکرٹری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقا ر احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا دورہ میونسپل بڈلف پبلکلائبیریری کی مثبت نتائج برآمد ہونگے، وزیر کی ذاتی دلچسپی سے میونسپل بڈلف پبلک لائبیریری کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی اور ملازمین کے درپیش مسائل حل ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہارانہوں نے سوموارکو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے دورہ میونسپل بڈ لف پبلک لائبیریری آمد کے بعد مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے جانب سے جاری ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور عارضی ملازمین کو جلد خوشخبری ملیں گی،گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ تمام کونسلوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں بہت جلد لوکل کونسلوں کے ملازمین کو بنیادی مسائل حل ہونگے۔ اس سلسلے میں کوششیں تیز کردی گئیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں