میونسپل حدود میں غیر معیاری مچھلیوں کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون، درجنوں افراد پکڑ لئے گئے، ایک من سے زائد غیر معیاری مچھلی تلف

ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:31

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) میونسپل حدود میں غیر معیاری مچھلیوں کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا، درجنوں افراد پکڑلئے گئے، ایک من سے زائد غیر معیاری مچھلی ضبط کرکے تلف کردی گئی۔بغیر لائسنس شہر میں مچھلیوں کی فروخت پر سخت پابندی ہے محکمہ فشریز کے اجازت نامہ کے بعد ہی شہر میں مچھلیوں کا کاروبار کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کو فوری طور پر شہر میں غیر معیاری اور گلی سڑھی مچھلیوں کی فروخت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، درجنوں غیرمعیاری اور بغیر آئس بکس کے پلاسٹک کے تھیلوں میں مچھلیاں لیکر فروخت کرنے والوں کو دھر لیا گیا،بھاری جرمانو ں کے ساتھ مچھلیوں کو قبضے میں لیکر تلف کردیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر سکوار بیرل پر میونسپل فورس کے جوان کو تعینات کردیا تاکہ شہر میں غیر معیاری مچھلیوں کے داخلے کو مکمل طور پر بند کیا جاسکے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ناقص اور غیر معیاری اشیاء کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن گلگت کے چھاپہ مار ٹیموں ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں