ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نو ید احمد کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس

ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:36

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نو ید احمد کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈی ایچ او گلگت، اے سی گلگت، اے سی دنیور،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت،ایم ایس سٹی ہسپتال گلگت،نمائندہ رینجرز اور جی بی سکاؤٹس، نمائندہ ڈ بلیو ایچ او، اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم ہمارا قومی فریضہ ہے یہ مہم 16دسمبر تا 20 دسمبر 2019 تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائینگے۔ ضلع گلگت میں تقریباً 52,261 بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائینگے۔ڈی سی گلگت نے پولیو کے ٹیموں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا س مہم کے دوران غفلت برنتے والے عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر قسم کی اقدامات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی ایچ او گلگت نے اے ڈی سی گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران ٹوٹل زونل سپروائزر20، ایریا انچارچز 54، موبائل ٹیمیں 214،فکس سنٹر 42 اور ٹرانزٹ پوائنٹ09ہونگے۔ یہ پولیو کی ٹیموں پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن کے قطرے پلائیں گے۔ ڈی سی گلگت نے ایڈشنل ایس پی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کو کہا ضلع گلگت میں داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے گاڑیوں میں موجود 5سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر کوئی گاڑی میں کسی بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرے۔ اس صورت میں ضلع گلگت میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے۔ڈی سی گلگت نے تینوں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا اپنے اپنے سب ڈویژن میں تحصیل لیول میٹنگ کا نعقاد کرے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں