ڈپٹی کمشنر استور کاشدید برف باری کے بعد موسم صاف ہوتے ہی متاثرہ علاقوں کادورہ

بدھ 15 جنوری 2020 15:24

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ خان نے شدید برف باری کے بعد موسم صاف ہوتے ہی پریشنگ پاور پراجیکٹ سے لیکر استور ویلی روڈ تک تما م علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پراسٹنٹ کمشنر استور شیر افضل ا ور اسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر محمد علی بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ جہاںپرمسلسل دو دنوں سے جاری برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکوں کی بندش سمیت دیگر مسائل کا سامناتھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تقریبا استور شہر و دیگرمضافات میں 1 فٹ سے 2 فٹ تک برف پڑ چکی ھے جبکہ بالائی علاقوں میں 5سی6فٹ تک برف پڑی ھے، ابھی تک صورتحال کنٹرول میں ھے تمام علاقوں میں بجلی کی صورتحال بہتر ھے اور محکمہ خوراک کی جانب سے پہلے ہی بالائی علاقوں میں گندم سپلائی کردی گئی ہے جسکی وجہ سے بالای علاقوں میں گندم کی کوئی کمی نہیں ھے بالائی علاقے جن میں شنکر گڑہ ،میر ملک ،رٹو،تری شنگ ،چورت،، داسخریم ،گدء پکورہ کے راستے برف باری کی وجہ سے اب بھی بند ہیں ان راستوں کو جلدازجلد کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں