اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے والے ملزم فواد خان کوسات دن کیلئے جیل بھجوادیا

منگل جنوری 00:02

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے والے ملزم فواد خان کوسات دن کیلئے جیل بھجوادیا، شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جو غلط کام کرے گا سز ا کیلئے تیار رہے‘ عوام الناس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،ان شاء اللہ فوری انصاف ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموارکے روز میونسپل فوڈ انسپکٹر او ر مجسٹریٹ کے مشترکہ چھاپہ مارکارروائی کے بعد ممنوعہ انڈین گٹکا کے تقریباً 40سے زائد پاکٹ پکڑے جانے اور ملزم کو سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کی عدالت پیشی کے موقع پر میونسپل فوڈ انسپکٹر کی جانب سے تحریری شکایت کرنے اور ملزم کے اقبال جرم کرنے کے بعد ملزم فواد خان ولد علی اکبر سکنہ پشاور حال کشروٹ کو سات دن کیلئے جیل کی سزا کا فیصلہ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فوڈ انسپکٹر اور مجسٹریٹس کو سختی کے ساتھ حکم دیا کہ کوئی بھی دکاندار،تاجرانفرادی یا اجتماعی طور پر عوامی نوعیت کے ممنوعہ اشیاء کی خریدوفروخت کرے گا اسکے خلاف کڑی نظر رکھیں اور فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں‘ غلطی کبھی برداشت نہیں کرونگا،کوتاہی یا غفلت پر ذمہ دار آفیسران کو بھی نہیں بخشوں گا۔واضح رہے کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے تعیناتی کے بعد انکا یہ پہلا فیصلہ ہے ۔

انہوں نے اپنے فیصلے سے عوام کو پیغام دیا ہے کہ عوام کے ساتھ دھوکہ فراڈ اور ناقص اشیاء خورد و نوش سمیت نشہ آور چیزوں سے منسلک دو نمبر کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کوئی بھی اقدام برداشت نہیں کریں گے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی شکایت ہو تو وہ اپنی شکایات براہ راست یا الفا کنٹرول پر درج کرادیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments