میونسپل حدود میں بلدیہ عظمیٰ کی اجازت کے بغیر کوئی عمارت تعمیر نہیں ہوگی،ترجمان لوکل گورنمنٹ

پیر 24 فروری 2020 23:34

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ترجمان لوکل گورنمنٹ و میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ میونسپل حدود میں بلدیہ عظمیٰ کی اجازت کے بغیر کوئی عمارت تعمیر نہیں ہوگی، میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز روزانہ کی بنیادوں پر نئے تعمیر ات پر نظر رکھے ہوئے ہیں عوام سے گزارش ہے کہ وہ بلدیہ عظمیٰ کی اجازت سے قبل کوئی بھی رہائشی، کمرشل یا مارکیٹوں کی تعمیرات سے اجتناب کریں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ کشنر /ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمٰی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں میونسپل بلڈنگ سیکشن عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، ایڈ منسٹریٹر نے میونسپل بلڈنگ سیکشن کو سختی کے ساتھ احکامات دئے ہیں کہ وہ میونسپل حدود میں تعمیرات پر نظر رکھیں اور عوام کو شعور دیں کہ وہ کسی بھی قسم کی تعمیرات سے قبل متعلقہ ادارے کی اجازت لیں، بصورت دیگر ذمہ دار بلڈنگ انسپکٹرز کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر سخت سزا دی جائے گی واضح رہے کہ میونسپل حدود میں میونسپل کارپوریشن کی اجازت کے بغیر ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کردی گئیں ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں