اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا پولیس فورس اور رینجرز کے ہمراہ جاگیر بسین، ہنزل، شروٹ شکیوٹ کا تفصیلی دورہ ،درجنوں افراد میںحفاظتی ماسک اور دستانے تقسیم کئے

جمعہ 27 مارچ 2020 22:25

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے پولیس فورس اور رینجرز کے ہمراہ جاگیر بسین، ہنزل، شروٹ شکیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور راستے میں ملنے والے درجنوں افراد کو حفاظتی ماسک اور دستانے دیئے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی، بعد ازاں انہوں نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول پمپوں،روڈ کوا کھاڑکر گھڑے بنانے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت کے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے گلگت کے مضافاتی علاقہ، جاگیر بسین، ہنزل، شروٹ اور شکیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اپنے دورے کے دوران انہوں نے راستے میں ملنے والے درجنوں افراد، موٹر سائیکل سواروں سمیت نوجوان لڑکوں کو حفاظتی ماسک اور دستانے تقسیم کئے اور کہا کہ اپنی حفاطت کریں اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنائیں تاکہ کہا حتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی کورونا وائرس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے علاوہ ازیں اس دوران انہوں نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر پٹرول پمپ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ روڈ پر کھود کر گھڑ ا بنانے والے زمہ دار افراد پر بھی جرمانے کئے، دورے کے موقع پر SDPO حمزہ ہمایون اور پولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر/ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ عوام الناس سے نام پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر کے علاوہ کوئی چارہ نہیں لہذا کورونا وائرس کے نمٹنے کیلئے لاک ڈاون کو کامیاب کریں تاکہ اسی میں ہی ہم سے بھی بھلائی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں