گلگت،لاک ڈائون کے دوران اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ناقابل برداشت او ر قابل سز ا جرم ہے، ایڈ منسٹریٹراسامہ مجید چیمہ

جمعہ 27 مارچ 2020 22:26

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ناقابل برداشت او ر قابل سز ا جرم ہے تاجروں اور دکاندار حضرات اس مصیبت کی گھڑی میں عوام کو اشیاء خوردو نوش کی فراہمی میں آسانی پیدا کریں مجسٹریٹس دکانداروں پر نظر رکھیں، پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق اشیائ فروخت کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعہ کے روز میونسپل انسپکشن ٹیم کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، بعد ازاچیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر مجسٹریٹس، عاطف اللہ خان، محمد عباس اور ڈاکٹر مشتاق عالم پر مشتمل میونسپل انسپکشن ٹیم نے شہر کے مختلف دکانوں، قصاب خانوں، جنرل سٹوروں، سبزی فروشوں سمیت جنرل سٹوروں کیا تفصیلی معائینہ کے دوران دکانداروں اور تاجروں سے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری لسٹ کت مطابق اشیائ خوردہ نوش کی فروخت یقینی بنائیں تاکہ آزمائش کی گھڑی میں گرانفروشی کو روک کر عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں