ہلال احمرگلگت بلتستان کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی مہم کا آغاز

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:28

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ہلال احمرگلگت بلتستان کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی مہم کا آغاز,ہلال احمرگلگت بلتستان کے چیئرمین طارق حسین شاہ کی ہدایت پر ادارے کے سٹاف اور رضاکاروں پر مشتمل ٹیموں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے حوالے سے گلگت شہراور مضافاتی علاقوں میں ایک اگاہی مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران ہلال احمرکی ٹیموں نے گھڑی باغ گلگت، کلمہ چوک کشروٹ، خزانہ روڈ، پبلک چوک جوٹیال اور دنیور چوک میں ڈیسک لگا کر شہریوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے آ گاہ کیا اور ان میں ہینڈ سینٹائزر، ماسک اور حفاظتی داستانیں بھی تقسیم کئے۔ ہلال احمرگلگت بلتستان کے چیئرمین طارق حسین شاہ نے خود براہ راست ان تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی اورخود بھی جگہ جگہ لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے عوام الناس کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے تلقین کرتے رہے۔

اس دوران اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہلال احمرگلگت بلتستان کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جاری مہم میں حکومت کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دینے میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں