گلگت بلتستان میں مزید 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 16 کا تعلق ضلع نگر، 8 کا ضلع سکردو سے ہے، شمس میر

منگل 31 مارچ 2020 22:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) گلگت بلتستان میں مزید 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔اس حوالے سے مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے بتایا کہ ان 24 میں 16 کا تعلق ضلع نگر اور 8 کا تعلق ضلع سکردو سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان تمام افراد کی ٹریول ہیسٹری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہوم لاک ڈاون اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت کو یہ اطمینان نہ ہوکہ گلگت بلتستان اس وائرس سے مکمل طور پر پاک ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں