کورونا کے خلاف جاری جنگ میں لوکل کونسلوں کے ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھیں گے،حاجی ذوالفقار احمد

اتوار 5 اپریل 2020 00:02

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) سیکریٹری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں لوکل کونسلوں کے ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھیں گے ،آزمائش کے اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے بلدیاتی ملازمین ضلعی، اور میونسپل ایڈ منسٹریٹرز اور چیف آفیسران کے قیادت میں شہر کی صفائی، جراثیم کش سپرے، قرنطینہ اور آئیسو لیشن سینٹروں میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دینا بلدیاتی اداروں کیلئے ایک اعزا ز ہے، امید ہے اپنی زمہ داریاں میں کوئی کوتاہی نہیں بھرتیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں لاک ڈاون یقینی بنانے کیلئے لوکل کونسلوں کے ملازمین ضلعی اور میونسپل ایڈ منسٹریٹرز کے شانہ بشانہ اپنا کردار کامیابی سے جاری رکھیں گے انہوں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کو بھی زبردست الفاظ میں کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے دیگر اداروں کیلئے رول ماڈل قرار دیا، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے تاکہ اس آزمائش کی گھڑی میں تمام لوکل گرنمنٹ کے ادارے اپنی بہترین کارکردگی سے کورونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں کامیاب ہوسکے۔

(جاری ہے)

اللہ پاک تما م بنی نوح انسان، مسلمان، ملک پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں