میونسپل حدود میں سفر سے واپس آنے والے مسافروں کے بائیوڈیٹا حاصل کرنے کیلیے احکامات جاری

اتوار 5 اپریل 2020 00:02

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میونسپل حدود میں ملک کے کسی بھی حصے سے سفر سے واپس آنے والے مسافروں کے بائیوڈیٹا حاصل کرنے کیلیے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر کواحکامات دے دیے کہ فوری طور پر دیگر شہروں سے آنے والے مسافروں کی معلومات دیں جائیں،جن مسافروں میں کھانسی، بخار،جسم میں درد ا ور سانس میں تنگی جیسی علامات نمودار ہوں تو اسے فوری طور پر چیک اپ کیلئے محکمہ صحت کے ذمہ داران یا ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 920724 05811 پر اطلاع دیں، کورونا وائرس موذی ہے ہم سب نے ملکر اس سے اپنا دفاع یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کورونا وائرس ایک جان لیو ا مرض ہے اس سے محفوظ رہنے کیلئے ہمیں سخت احتیاط کرنے،حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،کورونا وائر س کے خلاف جنگ میں عوام کی تعاون سے کامیابی نصیب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں