عوام کے تعاون سے لاک ڈاون یقینی بناکر کورونا وائرس کو ہر حال میں شکست دی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر

پیر 6 اپریل 2020 22:56

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے لاک ڈاون یقینی بناکر کورونا وائرس کو ہر حال میں شکست دی جائے گی، ٹرانسمیشن کیسوں کی وجہ سے مشکل دور ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوموار کے روزکورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لئے قائم قرنطینہ سینٹروں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیاب ہونگے۔ انہوں نے ٹرانسمیشن کیسوں میں اضافہ پر تسویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں