سینکڑوں طلبہ خیر و عافیت سے گلگت پہنچنے کے بعد ضلعی انتظامیہ گلگت کی جانب سے قائم کردہ مراکز میں منتقل ہو گئے

پیر 6 اپریل 2020 23:30

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) ضلع گلگت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبہ خیر و عافیت سے گلگت پہنچنے کے بعد ضلعی انتظامیہ گلگت کی جانب سے قائم کردہ مراکز میں منتقل ہو گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے مذکورہ مراکز کے ذمہ داروں کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائی .۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کو بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے طلباء اور فیمیلیز کی اسکریننگ کو یقینی بنائیں۔ اس دوران ڈی سی گلگت نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کے وہ افراد جو ملک کے دوسرے حصوں سے گلگت آ ئے ہیں رضاکارانہ طور پر اپنی اور اپنے خاندان والوں کا ٹیسٹ کرائیں تاکہ اس مہلک وبا ء سے اپنے آپ اور اپنے گھروالوں کو محفوظ بنا سکیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں