پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ و دیگر کا ضلع نگر کا تفصیلی دورہ ،

پیپلزپارٹی کی طرف سے امدادی پیکیج کو ڈی۔ایچ۔او نگر اور ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا

پیر 6 اپریل 2020 23:37

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے نائب صدر و سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر اور یوتھ کے جوانوں کے ہمراہ ضلع نگر کا تفصیلی دورہ کیا اور پیپلزپارٹی کی طرف سے بھجوائے گئے امدادی پیکیج کو ڈی۔ایچ۔او نگر اور ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ چونکہ ضلع نگر اس وقت سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے اس لئے یہ پیکیج پہلے یہاں دے رہے باقی ضلعوں تک بھی جلد پہنچا دیں گے۔

نگر میں کورونا وائرس سے روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اس لیے حکومت کو یہاں خصوصی توجہ اور جلد امداد دینے کی ضرورت ہے نگر کے تمام متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کو مشکلات سے نکالنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پہنچ پر ابھی تک کوئی عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں جن تک فوری امدادی پیکیج پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نگر میں ٹیسٹگ کا پراسس بہت سست ہے جس سے خدانخواستہ کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاو کے خطرات ہیں اس لئے روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ ٹیسٹس کو یقینی بنایا جاے۔ انہوں نے نگر کی تمام عوام اور تنظیموں سے بھی گزارش کی کہ ٹیسٹگ کے معاملات میں وہ محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس وباء سے علاقے کو بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جہاد میں ہمیں تمام تر سیاسی مذہبی اور لسانی تفرقات سے بالاتر ہو کر ایک قوم بن کر ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے سپریم کونسل نگر، انجمن حسین نگر ،تنظیم خیر العمل سمایر نگر اور تنظیم اسکرداس نگر اور ضلع نگر کے عمائدین کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کورونا وائرس کے حوالے سے کسی بھی ایمرجنسی یا بحران میں آپ سب کا جو کردار رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی جاوید حسین اور ذوالفقار علی مراد بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی صدر جنرل سیکرٹری ضلع نگر اقبال حسین کے گھر انکی ذوجہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرنے بھی گیے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں