ایمبیسڈر مونٹیسوری سکول کی جانب سے مستحق گھرانوں کے لئے فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا

پیر 6 اپریل 2020 23:37

گلگت ۔ 6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) ایمبیسڈر مونٹیسوری سکول کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو درپیش مسائل کے پیش نظر مستحق گھرانوں کے لئے فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔ فوڈ پیکج میں چاول، چینی، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں سوموار کے روز ایمبیسڈر مونٹیسوری سکول میں اس حوالے سے فوڈ پیکنگ کی تقریب رکھی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات شمس میر تھے جنھوں نے خود فوڈ پیکنگ کی۔

اس موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ ایمبیسڈر مونٹیسوری سکول کے چیئرمین زوہیب اختر کی جانب سے مستحق گھرانوں میں فوڈ پیکج کی تقسیم ایک اچھا اقدام ہے انھوں نے آج یہ اقدام اٹھا کر دوسرے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے بھی مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

زوہیب اختر کی جانب مستحق گھرانوں کے لئے رات کے اندھیرے میں گھر گھر راشن پہچانے کا انتظام کرنا بھی دوسرے لوگوں کے لئے مثال ہے جو مستحق لوگوں کو بلا کر فوٹو سیشن کر کے لوگوں کی عزت نفس مجروح کرتے ہیں انھوں نے آج ایک الگ مثال قائم کی ہے ایمبیسڈر مونٹیسوری سکول کی جانب سے بچوں کی فیس معافی کا بھی اعلان کرنا قابل ستائش ہے لہزا ایسا سکول بقیہ سکولز کے لئے رول ماڈل ہے دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ ان کے سکول کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے اس موقعہ پر صحافیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے فوڈ پیکنگ میں حصہ لیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں