گلگت بلتستان اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ کو مکمل طور پر ریکور کردیا گیا ہے،ترجمان اسمبلی

بدھ 8 اپریل 2020 22:52

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) گلگت بلتستان اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ کو مکمل طور پر ریکور کردیا گیا ہے اور صارفین اسکو وزٹ کر سکتے ہیں۔ترجمان گلگت بلتستان اسمبلی کے مطابق گزشتہ روز ہیکرز نے ویب سائٹ کو ہیک کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی سیکریٹریٹ نے بروقت ویب سائٹ کو معطل کرکے اسکو ریکور کرکے دوبارہ اپ لوڈ کردیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان اسمبلی کے مطابق اب یہ ویب سائٹ مکمل طور پر محفوظ ہے اور اسکو مزید محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا ئے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں