صوبائی حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان تناؤ کے حوالے سے خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات شمس میر

جمعہ 22 مئی 2020 18:59

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) گلگت بلتستان صوبائی حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان تناؤ کے حوالے سے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا میں چلنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، میڈیا کو جاری کردہ پریس ریلیز میں صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ اور صوبائی وزیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ یہ خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، صوبائی حکومت چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ادارے کابھرپور احترام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان ایک بااختیار آئینی ادارہ ہے جس کا مسلم لیگ ن اور صوبائی حکومت بھرپور احترام کرتی ہے اور بحیثیت سیاسی جماعت و صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی تمام ہدایات اور گائیڈ لائین پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں