ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے سب ڈویژن دنیور میں 450غریب اور مسحق افراد میں راشن تقسیم کیا

جمعہ 22 مئی 2020 21:26

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے سب ڈویژن دنیور میں 450غریب اور مسحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔اس دوران ڈی سی گلگت نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے ضروت مند افراد میں ضروری اشیائ خوردونوش تصدیق کے عمل کے بعد شروع کیا گیا ہے تاکہ مستحکم افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیگر فلاحی تنظمیں کے جانب سے جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی شکل میں انتظامیہ کے ساتھ معاونت کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی مشکل گھڑی میں عوام الناس کا ساتھ دیں گے ڈی سی گلگت نے مزید کہا ہے کہ راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے عید کے بعد بھی ضلع بھر کے دور دارز علاقوں کے غر یب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کا عمل جاری رکھیں گی.

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں