گلگت ، قصبہ کھر کو کورونا وائرس کے سات مریض سامنے آنے کے بعد سیل کر دیا گیا

جمعہ 22 مئی 2020 22:16

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ضلعی انتظامیہ نے گلگت کے نواحی قصبہ کھر ایریاز کو کور ونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے پیش نظر سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے اے سی ولی اللہ فلاحی کو کھر ایریاز کا سیکٹر انچارج مقر رہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ہد ایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مکمل رپورٹ پیش کریں گے، ڈی سی گلگت نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل حمل سے گزیر کریں تاکہ اس مہلک وبا پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔گلگت کے نواحی قصبہ کھر میں گزشتہ روز7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی تھی جس کے بعد پورے قصبہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں