ڈپٹی کمشنر استور کا ایس پی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 23 مئی 2020 16:49

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر استور ڈاکٹر محمد انس اقبال نے ایس پی استور محمد آیاز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال استور کا دورہ کیا اور گاڑی حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نواب خان نے کہا کہ گاڑی حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد کو گلگت ریفر کیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا ہے جبکہ ایک مریض کو مزید علاج کی خاطر ڈی ایچ کیو ہسپتال استور میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نیکہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اس حادثے میں اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔بعد میں ڈپٹی کمشنر استور نے ایس پی استور محمد آیاز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں