کورونا وائرس ایمرجنسی، ہلال احمر کے چیئرمین نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

ہفتہ 23 مئی 2020 20:36

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ہلال احمر گلگت بلتستان کے چیئرمین طارق حسین شاہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے ادارے کے افسران اور دیگر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیئرمین ہلال احمر طارق حسین شاہ کی ہدایت پر ادارے کے ملازمین کو عید کے دنوں میں ڈیوٹی پر الرٹ رہنے اور کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں حکومت اور انتظامیہ کے خانی بشانہ اپنی خدمات جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق چیئرمین ہلال احمر طارق حسین شاہ نے ادارے کے سٹاف و رضاکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسائل سے دوبار افراد کی نشاندھی کریں اور انہیں ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ یاد رہے کہ ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے لئے ہائجین کٹس مقامی انتظامیہ کی مدد سے متعلقہ مراکز میں پہنچائے گئے ہیں۔ قبل ازیں ادارے کی جانب سے سینکڑوں انتہائی ضرورت مند افراد کو ان کی سفید پوشی کا خیال رکھتے ہوئے گھر کی دہلیز پر ہی رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئی ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں