ڈپٹی کمشنر استور کاڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

بدھ 27 مئی 2020 14:48

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ /ڈپٹی کمشنر استور ڈاکٹر محمد انس اقبال نے ڈسٹرکٹ جیل استور کا دورہ کیا۔دورے کے دوران قیدیوں سے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کے احکامات صادر کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل استور محمدعمران نے جیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل استور کے مسائل کو جلد حل کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر استور نے ہدایت کی کہ جیل میں نظم وضبط کا خاص خیال رکھا جائے اور اس پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ڈیوٹی پر مامور اہلکار پوری مستعدی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں