کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دیگر اضلاع سے آنے والے افراد پر ضلع گلگت کی حدود میں داخلے پر مکمل پابندی عائد

جمعہ 29 مئی 2020 21:18

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دیگر اضلاع سے آنے والے افراد کو ضلع گلگت کی حدود میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری کروہ ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس عالمی وبائ سے خود کو بھی بچا سکیں اور دوسروں کو بھی محفورکھ سکیں۔

انہوں نے کہا ہے کسی کو بھی ایمر جنسی ہونے کی صور ت میں ڈی سی آفس سے پاس حاصل کر کے سفر کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں مختلف ا ضلاع سے آنے والے افراد کی وجہ سے گلگت شہر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلا جس کی وجہ سے ضلع گلگت کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب ملکر کرونا وائرس سے کو شکست دینی ہیاور وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں