گلگت ،کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈاؤن اور این او سی کے بغیر داخلے پر پابندی عائد

ہفتہ 30 مئی 2020 20:54

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اتوار کو شہر میں مکمل لاک ڈاؤن اور این او سی کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی مقامی طور پر منتقلی میں اضافہ کے سبب سخت اقدامات کیے جارہے ہیں، مہلک وبا کی روک تھام کیلئے اتوار کے روز شہرمیں مکمل لاک ڈاؤن کیاجائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ بغیر این او سی کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جارہا ہے اب تک خلاف ورزی کرنے والی 32 دکانیں اور 3 ہوٹلز سیل کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں