ضلعی انتظامیہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی ،

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کرکے جلد خوشخبری دونگا، ای ٹی او کو فوری رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ریونیو فیلڈ سٹاف اور پبلک ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 5 جون 2020 21:36

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ضلعی انتظامیہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کرکے جلد خوشخبری دونگا، ای ٹی او کو فوری رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ریونیو فیلڈ سٹاف اور پبلک ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتون میں نصف کمی کے باجود پبلک ٹرانسپورٹر ز نے کرایوں میں کمی نہ کرکے عوامی مشکلات میں اضافہ کے موجب بنے ہیں ہم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ ملکر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کریں گے اس سلسلے میں ایکسائز آفیسر گلگت جلد رپورٹ دیں تاکہ عوام کو فوری ریلیف دیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کو ریلیف دی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے باوجود ثمرات عوام کونہیں ملی ہے پبلک ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کرائے کم نہ کرنا غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے ہم کسی صورت ٹرانسپورٹ مافیا کو سادہ لوح عوام کو لوٹنے نہیں دیں گے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جلد رپورٹ دیں، تاکہ جلد از عملدرآمد کرکے کرایوں میں کمی کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں وفاقی حکومت نے نمایاں کمی کے ثمرات براہ راست فائدہ عوام کو متقل نہیں ہوسکی ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے ازخود نوٹس لیکر ای ٹی او گلگت، پبلک ٹرانسپورٹرز، اور ریونیو فیلڈ سٹاف آفیسران کا اہم اجلا س بلاکر فوری سفارشات دینے کا حکم دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں