ڈپٹی کمشنر کھرمنگ،ڈپٹی کمشنر گانچھے،اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ،بلدیہ چیف آفیسر کھرمنگ سمیت دیگر تمام ذمہ دار آفیسران و افراد کی تعاون پر جتنی تعریف کی جائے کم ہے،وائس چانسلرقراقرم یونیورسٹی

منگل 11 اگست 2020 19:52

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے کوڈ 19کے پیش نظر یونیورسٹی کی جانب سے تیارکردہ بلینڈڈلرننگ ایجوکیشن ماڈل کے تحت قائم کردہ سہولت کار مراکز سمیت دیگر حوالوں سے یونیورسٹی کے ساتھ بہترین تعاون کرنے پر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر،ڈپٹی کمشنر گانچھے محمد کمال الدین قمر،اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ غلام علی،بلدیہ چیف آفیسر کھرمنگ وزیر نثار حسین سمیت دیگر تمام زمہ دار آفیسران و افراد کا شکریہ ادا کیا۔

جن کی مد دسے بہترین انداز میں طلبا تک تعلیم وتعلم کا سلسلہ جاری رکھنے میں مدد مل گیا۔جس پر ان احباب کا جتنا شکریہ ادا کیاجائے کم ہے۔ پبلک ریلیشنز آفس سے جاری بیان کے مطا بق و ائس چانسلر نے کہاکہ ملک وقوم کوتعلیم وتحقیق کی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مل کرکام کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

مل کر کام کرکے ہی بہت جلد تعلیم وتحقیق پر مبنی ملک وقو م بن سکتے ہیں۔

مرحوم پروفیسر حشمت کمال الہامی گلگت بلتستان کے زبان وآدب سمیت تعلیمی میدان میں دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی سکردو(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے مرحوم پروفیسر حشمت کمال الہامی گلگت بلتستان کے زبان وآدب سمیت تعلیمی میدان میں دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کی زبان وآدب،تعلیمی میدان کے حوالے سے بات کیجائے گی تو ان کا تذکرہ ضرور ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر نے مرحوم حشمت کمال حشمت کے گھر میں اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ پبلک ریلیشنز آفس سے جاری بیان کے مطابق وائس چانسلر کے ہمراہ ڈاکٹر منظور علی،ڈاکٹر کرامت علی اور کوارڈنیٹر سہولت مراکز برائے بلتستان ریجن شاہد احمد شگری بھی موجود تھے۔وائس چانسلر نے کہاکہ مرحوم حشمت کمال الہامی کا قراقرم یونیورسٹی کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ان کی قراقرم یونیورسٹی کی تعمیر وترقی کے لیے کلیدی کردار رہاہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں