چیف جسٹس گلگت بلتستان کا ادکارہ نائلہ جعفری اور مکان مالک شبیر حسین کے مابین تنازع بارے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوکا نوٹس

منگل 11 اگست 2020 20:55

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس ملک حق نواز نے ادکارہ نائلہ جعفری اور مکان مالک شبیر حسین کے مابین تنازع پر سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو پر نوٹس لے کر پولیس تھانہ KIU گلگت کا ہنگامی دورہ کیا اور موقع پر بے گناہ افرا د کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے غیر قانونی حراست میں رکھنے کا حکم پر مجسٹریٹ سمیت ڈی آئی جی رینج گلگت کو (آج) بدھ کو چیف کورٹ میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نائلہ جعفری اور مکان مالک شبیرحسین کے مابین تنازع پر شبیر حسین کے بھائی نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی تھی جس پر چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے نوٹس لے کر KIU تھانے کا ہنگامی دورہ کیا بے گناہ افراد کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے غیر قانونی طور پر پولیس حراست میں رکھنے پر مجسٹریٹ سمیت اور ڈی آئی جی رینج کو 12اگست صبح 9بجے چیف کورٹ میں طلب کرلیا اور اس موقع پر چیف جسٹس نے رونامچہ چیک اور حوالات کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر رجسٹرار گلگت بلتستان چیف کورٹ غلام عباس چوپا بھی ان کے ہمراہ تھے

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں