چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ نے 2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی

منگل 11 اگست 2020 20:55

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے منتخب دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گریڈ 20 امیر حمزہ اور ضیاء الرحمان کی تقرری کی منظوری دیدی۔چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار گلگت چیف کورٹ غلام عباس چوپا نے نو منتخب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر حمزہ کو شگر جبکہ ضیاء الرحمان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کھرمنگ تقرری اور سول جج رحمت شاہ کو سینئر سول جج گلگت گریڈ 19 کا کرنٹ چارج دیکر نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج امیر حمزہ کی فیڈرل پبلک سروس کمشن سے بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تقرری سے خالی ہونے والی سینئر سول جج گلگت کی اسامی پر سول جج رحمت شاہ کو سینئر سول جج گلگت کا کرنٹ چارج دے دیاگیا۔

(جاری ہے)

مزید کہ نو منتخب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شگر اور کھرمنگ ہر ماہ کے ابتدائی 10 دن اپنے اپنے اضلاع میں مقدمات کی سماعت کرینگے۔

باقی 20 دن دونوں ججز ڈسٹرکٹ سکردو میں مقدمات کی سماعت کرینگے اور نمٹائے گئے مقدمات کے حوالے سے رپورٹ چیف کورٹ کو ارسال کرینگے اور اس دوران اپنے اپنے اضلاع کے ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت بھی کرینگے۔رجسٹرار گلگت بلتستان چیف کورٹ نے مذکورہ بالا ججز کی تقرری اور فرائض کے بارے چیںف جسٹس کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جلد تمام ججز اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر رپورٹ چیف کورٹ کو ارسال کریںگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں