سیاحت کا شعبہ کھل جانے سے گلگت بلتستان میں معاشی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، رہنما تحریک انصاف

منگل 11 اگست 2020 20:55

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تقی اخونزادہ نے کہا ہے کہ سیاحت کا شعبہ کھل جانے سے گلگت بلتستان میں معاشی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ گلگت بلتستان سے سیاحوں میں اعتماد بحال ہورہا ہے اور وہ جوق در جوق گلگت بلتستان آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تقی اخونزادہ نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پورے ملک میں معاشی عمل کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے کرونا کی وجہ سے پوری دنیا اس وقت معاشی زبوں حالی کا شکار ہے پاکستان بھی بری طرح متاثر ہواہے بد حال معیشت کو سہارا دینے کے لئے ملک میں کاروبار شروع ہونا نیک شگون ہے۔تقی اخونزادہ نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کو ملک کی ترقی کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں