بابوسرٹاپ کے راستے گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو ضلعی انتظامیہ نے روک دیا

بدھ 12 اگست 2020 13:46

بابوسرٹاپ کے راستے گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو ضلعی انتظامیہ نے روک دیا
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) بابوسرٹاپ کے راستے گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو ضلعی انتظامیہ نے روک دیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورونا نیگٹو رپورٹ کے بغیر سیاحوں کو ضلع میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف شہروں سے گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کو اٴْس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں تقریبا چودہ ہزار فٹ بلندی پر واقع بابوسر ٹاپ پر پولیس نے مزید آگے جانے سے روک دیا اور واپس خیبرپختونخوا کی جانب بھیج دیا۔

ڈپٹی کمشنر اعجاز قاسم کے مطابق بابوسر ٹاپ کے راستے ضلع دیامر میں داخل ہونے والے سیاح کورونا نیگیٹو رپورٹ لازمی لائیں، بصورت دیگر انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔دوسری جانب ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے بابو سرٹاپ پر کورونا اسکریننگ سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں