اس دفعہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے الیکشن کی تیاریاں تسلی بخش ہیں،کیپٹن(ر) محمد شفیع

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 20:03

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : سابق قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا کہ اس دفعہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے الیکشن کی تیاریاں تسلی بخش ہیں۔پاک آرمی اور انتظامیہ بھی بہترین کردار ادا کر رہی ہیں۔وفاقی پارٹیوں کے قائدین قبل از وقت دھاندلی کے بیانات دے کر الیکشن کے انتظمات میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے۔

جس دن الیکشن کمیشن یا کسی اور ادارے کی جانب سے کوئی غیر تسلی بخش کاروائی نظر آئی تو ہم بھی آواز اٹھائینگے۔

(جاری ہے)

جب معاملات صحیح چل رہے ہوں۔ ایسے میں وفاقی پارٹیوں کے قائدین کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے بیانات درست نہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے مجھ سمیت جتنے بھی امیدوار ا لیکشن لڑ رہے ہیں سب اس دفعہ کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔ایسے میں الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کے الزامات پرامن اور شفاف الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہونگے۔میری وفاقی پارٹیوں کے قائدین سے اپیل ہوگی کہ وہ بے وجہ بیانات دے کر الیکشن کمیشن کو دباو میں نہ ڈالیں۔ابھی تک جو بھی انتظامات چل رہے ہیں سب تسلی بخش ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں