م* جی بی الیکشن میں پی ڈی ایم کی باقیات کو اپنی شکست یقینی نظر آرہی ہے،صابرحسین

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:00

ي* گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) جی بی الیکشن میں پی ڈی ایم کی باقیات کو اپنی شکست یقینی نظر آرہی ہے یہ بات صوبائی ڈپٹی جنرل سکریٹری پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان صابرحسین نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق ن لیگی وزیراعلی سیاسی سیاق وسباق سے ہٹ کر بیانیہ دیتے ہیں کبھی موصوف اور ان کے حواری پری پول ریگنگ کا راگ الاپتے ہیں تو کبھی انہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ چھوڑ جانے کا غم ہے سنیئر رہنما پی ٹی آی صابرحسین نے میڈیا کو جاری اپنے بیانیے میں بتایا کہ پی پی پی ،جے یو اء ،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن جی بی چپٹر الیکشن 2020کے لیے ان فٹ نظر آرہے ہیں انہیں ہار جانے کا خوف پہلے سے طاری ہے -انہو ں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا تازہ سرکس شو فلاپ ہوتا نظر آرہا ہیاب اس کا مانیٹر گیئر ای میں بھاگنے والا ہے کیونکہ پچھلے وقتوں ان کا مانیٹر گیئر ڈی میں بھاگا تھا صوبائی ڈپٹی جنرل سکریٹری صابرحسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ صاحب مرحوم کی رحلت کے بعد اب ان کے فرزند سید سہیل عباس شاہ صاحب ضمنی الیکشن لڑیں گے اور وہ شاہ صاحب کے ادھورے مشن کو مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں گلگت حلقہ نمبر تین کے عوام نے سید سہیل عباس شاہ کے اپر مکمل اعمتاد اور بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا ہے صوباء ڈپٹی جنرل سکریٹری صابرحسین نے کہا کہ ٹائیگر فورس کنونشن سے ورکرز بھر پور چارج ہوے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مرکز میں مضبوط ہے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی صاحب نے تنظیم میں نء روح پھونکی ہے ہم ہیز ایکسیلنسی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے شکر گزار ہیں کہ جن کی جی بی کے عوام اور خط سے والہانہ محبت کی بدولت خط شمال کو سات دہائیوں کی طویل انتظار کے بعد خطے کے عوام کو ان کا آئینی ، سیاسی و معاشرتی اور معاشی حق ملنے کا روٹ میپ طے ہوا ورنہ سابقہ حکومتی ادوار میں جی بی کو لولی پاپ اور آرڈرز پر ٹرخایا گیا - پارٹی کے سنیئر رہنما صابرحسین نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی جماعت کے سبھی امیدوار کویڈ-19 ایس او پی کو فالو کرتے ہوے بھر پور انداز میں اپنی الیکشن مہم چلا رہے ہیں اور ہمارے ورکر بھرپور چارج ہیں انشائ اللہ ہم پندرہ نومبر کی شام اپنی جماعت کی وکٹری سلیبریٹ کریں گی-

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں