گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیے

پی ٹی آئی کے امیدوار ’بلا‘، پی پی ’تیر‘، ن لیگ ’شیر‘، پی ایم ایل (ق) ’ٹریکٹر‘، جے یو آئی ’کتاب‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:53

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابات کے لیے امیدواروں کو نشانات الاٹ کردئیے۔تحریک انصاف کے امیدوار ’بلا‘، پاکستان پیپلزپارٹی ’تیر‘، مسلم لیگ (ن) ’شیر‘، پاکستان مسلم لیگ (ق) ’ٹریکٹر‘، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ’کتاب‘، جماعت اسلامی ’ترازو‘ اور متحدہ قومی موومنٹ ’ پتنگ‘ کے نشان پر انتخابات لڑیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو بھی نشانات جاری کردئیے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی بھی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 23 حلقوں میں 330 امیدوار حصہ لیں گے۔گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں کیلئے 15 نومبر کو پولنگ ہوگی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں