گلگت شہر میں مظاہرین نے چار سرکاری گاڑیوں اور محکمہ جنگلات کے دفتر کو آ گ لگا دی

پیر 23 نومبر 2020 19:37

گلگت ۔23نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23نومبر2020ء) :گلگت شہر میں مظاہرین نے  چار سرکاری گاڑیوں اور محکمہ جنگلات کے دفتر کو آ گ لگا دی۔تفصلات کے مطابق  پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان گلگت حلقہ 2 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات لگا کر  الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے فرانزک ٹیسٹ کے لئے احتجاج کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران  نقاب پوش افراد نے چار سرکاری گاڑیوں اور محکمہ جنگلات کے دفتر کو آگ لگا دی۔ڈی آئی جی گلگت رینج وقاص احمد  کے مطابق شر پسندی کے واقعے میں 20 افراد ملوث ہیں اورپولیس نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ   شرپسندوں کے خلاف کاروائی کرینگے،فائر فائٹرز کے ذریعے آگ بجھائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی گلگت مرزا حسین کے مطابق حالات مکمل طور پر پولیس کے کنٹرول میں ہیں اور ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں