گلگت بلتستان کے ثقافتی وفد کا دورہ الحمراء، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے سے ملاقات

لگت بلتستان کی روایتی موسیقی بے حد دلکش ،اقدار منفرد ہیں،وفد کے دورہ سے ثقافتی رشتے مزید مضبوط ہونگی: ثمن رائے گلگت بلتستان کے لوگوں کا اپنی روایات سے لگائومثالی ہے،الحمراء جیسے فعال پلیٹ فارم پر پرفارمنس کے خواہاں ہیں:سربراہ وفد سلیمان پارس

جمعرات 21 جنوری 2021 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) گلگت بلتستان کے ثقافتی وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔تین رکنی وفد کی سربراہی محکمہ سیاحت کے اہم رکن سلیمان پارس کر رہے تھے۔وفد نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے سے ملاقات کی۔ملاقات میںمستقبل میں گلگت بلتستان کے ثقافتی رنگوں کو الحمراء کے پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں دوطرفہ ثقافتی وفوں کے تبادلہ پر بھی غور کیا گیا۔یہ اقدامات ملکی ہم آہنگی و یک جہتی کا باعث بنے گے،عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ تمام علاقائی ثقافتیں ‘پاکستان کے مجموعی حسن میں نکھار پیدا کرتی ہیں،ملک بھر کے علاقوں کی اقدار کو فروغ دے رہے ہیں،گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی بے حد دلکش ،اقدار منفرد ہیں،وفد کے دورہ سے ثقافتی رشتے مزید مضبوط ہونگے۔

(جاری ہے)

سربراہ وفد سلیمان پارس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا اپنی روایات سے لگائومثالی ہے،الحمراء جیسے فعال پلیٹ فارم پر پرفارمنس کے خواہاں ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ترجمان الحمراء نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر کے ثقافتی رنگوں کو زندہ دلانِ لاہور کے لئے پیش کرنے پر فخر ہے،ہمارا کلچر ایک دوسرے سے محبت سے عبارت ہے۔ واضح رہے کہ گلگت کے معروف ستار نواز میر افضال کی الحمراء میں شاندار پرفارمنس کا مظارہ کیا جیسے،لائیو نشر کی گئی، اس پرفارمنس کو بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں