گلگت ایئرپورٹ سے ملحقہ واٹر چینل ٹوٹ گیا

جمعہ 4 جون 2021 16:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) گلگت ایئرپورٹ سے ملحقہ واٹر چینل ٹوٹ گیا جس کے باعث ایئرپورٹ میں پانی داخل ہو گیاتاہم پانی کو نکال کر رن وے کو مکمل طورپر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ کی صورتحال کے پیشِ نظر پی آئی اے کی پرواز پی کی602 کو اسلام آباد روانگی میں تاخیر کا سامنا تھا، اسلام آباد جانیوالے مسافروں کا صبح ساڑھی7 سے روانگی کا انتظار تھا۔گلگت ایئر پورٹ کے رن وے سے واٹر پمپس کے ذریعے پانی نکال دیا گیا جس کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 602 اسلام آباد روانہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں