مہدی شاہ اور اکبر تابان سے بہترین بجٹ اپنے حلقے کے لئے مختص کریں گے،راجہ زکریا مقپون

ترقیاتی کاموں میں صحت و تعلیم اور پانی کے شعبوں سمیت چھوٹے بجلی گھروں کے لیے بجٹ مختص کر رہے ہیں، پہلے سال میں ہی عوامی بجٹ پیش کیا جائے گا اور فلاحی وترقیاتی سکیمیں دی جائیں گی جن سے عوام کو فائد ہوگا، صوبائی وزیر

پیر 14 جون 2021 16:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سینئر صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات راجہ زکریا مقپون نے کہا ہے کہ مہدی شاہ اور اکبر تابان سے بہترین بجٹ اپنے حلقے کے لئے مختص کریں گے،ترقیاتی کاموں میں صحت و تعلیم اور پانی کے شعبوں سمیت چھوٹے بجلی گھروں کے لیے بجٹ مختص کر رہے ہیں، پہلے سال میں ہی عوامی بجٹ پیش کیا جائے گا اور فلاحی وترقیاتی سکیمیں دی جائیں گی جن سے عوام کو فائد ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ ایک سکردو میں اولین ترجیح صحت و تعلیم سمیت انفرا سٹریکچر ہے جس کے لئے بجٹ رکھا جارہا ہے۔ پانی کی فراہمی سمیت واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور سڑکوں پر کام کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ عوام دوست بجٹ پیش کیا جارہا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، بالخصوص سکردو کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ اس سے قبل مہدی شاہ اور اکبر تابان نے کچھ کام نہیں کیا اور عوام نے ان کو کام نہ کرنے کی سزا دے دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے ووٹ سے نمائندگی کرنے آئے ہیں تو عوام کے مفادات میں کام کرینگے اور میرٹ سمیت شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خالد خورشید کی سربراہی میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہونگے، ہماری ٹیم کے کپتان گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں