گلگت، موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

برمس اورنوپورہ نالہ کاسیلابی پانی متعددگھروں ،مویشی خانوں میں داخل ،لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

اتوار 1 اگست 2021 16:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) گلگت میں رات بھر بارش کے بعد شہرکے تینوں نالہ جات میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔گلگت کے جوٹیال نالہ، برمس نالہ اور نوپورہ نالہ میں سیلاب آگیا ہے، جوٹیال نالے میں سیلاب کے باعث متعدد مکانات اور مویشی سیلابی ریلے کی زد میں آگئے۔

(جاری ہے)

سیلابی ریلے سے باب گلگت کے قریب معطل ٹریفک 3 گھنٹے بعد بحال ہوگئی۔ برمس اورنوپورہ نالہ کاسیلابی پانی متعددگھروں اورمویشی خانوں میں داخل ہوگیا، سیلاب کے بعد لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں