ڈپٹی کمشنر وچیئرمین ڈی ڈی ایم اے کا جگوٹ نلتر میں سیلاب کی وجہ سے متاثرہ روڈ اور واٹر چینل کانوٹس

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:42

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے جگوٹ نلتر میں سیلاب کی وجہ سے متاثرہ روڈ اور واٹر چینل کے بارے میں نوٹس لیتے ہوئے مختلف محکموں کے آفیسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کو ایمرجنسی بنیادورں پر سیلاب سے متاثرہ سڑک اور واٹر چینل کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہد ایت کی گئی ہے۔

اس کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر(DDMA)گلگت،سب ڈویژنل آفیسر بی اینڈ آر،انجینئر واٹر مینجمنٹ اور تحصیلدار گلگت شامل تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کے احکامات کے مطابق کمیٹی کے ممبران نے جگوٹ نلتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر علاقہ کے نمبر دار اور عمائدین نے سیلاب کے بعد کی صورت حال کے حوالے سے کمیٹی کے ممبران کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ممبران نے متاثرہ سڑک اور واٹر چینل کا تفصیلی جائزہ لیا اورمقامی افراد کے بروقت اقدامات کو سراہا اور اس حوالے سے کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنرلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کو رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی کے ممبران کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جگوٹ نلتر میں سیلاب سے متاثرہ سڑک اور واٹر چینل کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام الناس کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے جس کے بعداسسٹنٹ ڈائریکٹر(DDMA)نے ڈپٹی کمشنر کو دورے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں