مہنگے داموں گوشت فروخت کرنیوالے قصائیوں کے خلاف کریک ڈائون، جرمانے عائد

ضابطہ اخلاق اور معاہدہ کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے،میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کی گفتگو

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمور کے حکم پر مہنگے داموں گوشت فروخت کرنیوالے قصائیوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے انہیں جرمانے عائد کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے شہریوں کی شکایات پر چربی، ہڈی، اجڑی ملاکر مہنگا گوشت فروخت کرنے پر قصائیوں کو تحصیل آفس بلا کر جرم ثابت ہونے پر تین قصائیوں کوجرمانے عائد کردیئے اور انہیں انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صاف ستھرا گوشت، اوجڑی، چربی اور ہڈی کے بغیر گوشت کے فروخت کے معاہدہ پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر قصائیوں سے کیا جانے والا معاہد ہ ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق اور معاہدہ کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے، قصائیوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ دکانوں کوسیل اور لائسنس منسوخ جیسے فیصلوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ کئے جانے والے معاہد ے کی پاسداری کریں تاکہ انہیں کاروائیوں کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments