قائد حزب اختلاف امن کے خطرے کی بات کر کے عوام میں خوف پھیلانا چاہتے ہیں،فتح اللہ خان

جمعہ 24 ستمبر 2021 15:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف امن کے خطرے کی بات کر کے عوام میں خوف پھیلانا چاہتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ گلگت  بلتستان میں امن قائم ہے اور امن برقرار رہے گا،علاقے میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جمعہ کے روز ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ماضی کی حکومتوں نے گلگت  بلتستان میں سی پیک کے تحت ایک منصوبہ بھی نہیں رکھا،وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی وجہ سے سی پیک میں دو بڑے منصوبے غذر شندور چترال روڈ اور ٹھاکوٹ سے گلگت تک روڈ شامل کیاگیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے دورے حکومت میں کسی کو ایک انچ زمین بھی الاٹ نہیں کی گئی ہے، اپوزیشن لیڈر قوم سے معافی مانگیں ان کے دور میں سکوار اور مناور میں عوام کی اراضی سرکاری محکموں کو الاٹ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں پی پی اور مسلم لیگ (ن) کا اقتدار30سال رہا ہے اس دور میں کرپشن کے نئے نئے ریکارڈ قائم ہوئے اس دور میں ملک کو تباہ کیاگیا ،پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ بنائے اور الزام 3 سال حکومت کرنے والی تحریک انصاف پر لگایا جاتا ہےؕ انہوں نے  مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں نے پاکستان کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے   اور  وزیراعظم عمران خان امیروں کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لے کر غریبوں پر خرچ کرنا چاہتے ہیں ۔

ایوان میں 2 گھنٹے کی طویل بحث و مباحثے کے بعد   گلگت میں سابقہ ڈسٹرکٹ جیل کو نفسیاتی مریضوں اور نشہ کرنے والے افراد کی بحالی سنٹر بنانے کی قرار  دادکو بھاری اکثریت سے مسترد کردیا۔رائے شماری میں حکومتی ممبران نے قرارداد کی مخالفت کی جس کی وجہ سے سپیکرامجد زیدی نے قرارداد کی بھاری اکثریت سے مسترد ہونے کا اعلان کیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں