سیکورٹی پلان کے تحت اگر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو گاڑیاں درکار ہونگی تو حکومت سرکاری گاڑیاں فراہم کریگی، وزیر اعلیٰ

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے پلاسٹک بیگ کی تیاری، فروخت اور ترسیل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ، اطلاق یکم جنوری 2022 سے کیا جائے گا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:16

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاہے کہ سیکورٹی پلان کے تحت اگر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گاڑیاں درکار ہوں گی تو حکومت سرکاری گاڑیاں فراہم کرے گی۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کی جانب سے اخبارات میں دیئے جانے والے اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگیوں کیلئے 1.829ملین کے رقم کی منظوری دی گئی، کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کو 30نومبر تک ضروری عارضی سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی، محکمہ تعلیم میں 45کروڑ کی لاگت سے وزیر اعلی کے خصوصی اصلاحاتی اقدام کے تحت مڈل تک کے دو کلو میٹر سے دور سکول جانے والے طلبا و طالبات کو وظیفے دیئے جانے کا منصوبہ تھا جس کو میٹرک کے طلبا و طالبات تک وسعت دی گئی ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے انٹرنل سیکورٹی کیلئے پرائیویٹ گاڑیوں کو کرایے پر لینے کی تجویز پیش کی گئی جسے منظور نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ سیکورٹی پلان کے تحت اگر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گاڑیاں درکار ہوں گی تو حکومت سرکاری گاڑیاں فراہم کرے گی۔ پرائیویٹ گاڑیاں کرایے پر لینے مکمل پابندی عائد کی جارہی ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے پلاسٹک بیگ کی تیاری، فروخت اور ترسیل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری صوبہ بنایا جائے گا۔ پلاسٹک کے تھیلوں کی جگہ متبادل کاغذ اور کپڑے کے تھیلوں کو متعارف کرایا جائے گا جس کیلئے مقامی سطح پر حکومت گلگت بلتستان کاغذ اور کپڑے کے تھیلے تیارکرنے کیلئے چھوٹے صنعتوں کے فروغ کیلئے قرضے فراہم کرے گی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں پائے جانے والے قدرتی جھیلوں کی تحفظ کیلئے پالیسی بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

محکمہ سیاحت اور محکمہ فشریز کوہدایت کی گئی کہ جھیلوں کی تحفظ کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کی مشاورت سے پالیسی تیار کرکے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے۔ اجلاس میں بلائنڈ گول بال ورلڈ کپ کیلئے گلگت بلتستان سے خصوصی افراد کی ٹیم کی پرتگال میں ہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ماحولیات کے حوالے سے درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاسٹک فری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔ متعلقہ محکمے اس حوالے سے آگاہی مہم کا ابھی سے آغاز کریں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ صوبے میں کورونا وائرس سے بچا کیلئے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کریں۔

سکولوں میں طلبا و طالبات کے ڈراپ آٹ کو کم کرنے کیلئے وزیر اعلی کی جانب سے محکمہ تعلیم میں خصوصی اصلاحات کا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اس پروگرام کا اطلاق مڈل تک کے طلبا و طالبات تک کیا گیا تھا جس کو وسعت دے کر میٹرک تک کے طلبا و طالبات تک کیا جارہاہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ پلاننگ کو ہدایت کی کہ سکولوں اورہسپتالوں کے جدید طرز پر سٹرکچر کیلئے پالیسی تیار کرکے صوبائی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے۔

محکمہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں یو این ڈی پی، یورپی یونین سمیت دیگر ڈونر ایجنسیز دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں جوانتہائی خوش آئند ہے۔محکمہ تعلیم حکومت کے اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس شعبے میں خصوصی اصلاحات متعارف کرائے ہیں۔ اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے صوبائی سیکریٹری تعلیم ایس پی ایس کے تحت اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے منصوبہ تیار کرکے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12ربیع الاول کو صوبے بھر میں بھرپور کا شیان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ حضرت محمد ؐ کی ذات مقدس پر تمام مسالک کا اتفاق ہے اس حوالے سے رحمت العالمینؓ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام سرکاری عمارتوں میں 12ربیع الاول کے حوالے سے چراغاں کئے جائیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں