عشرہ رحمت اللعالمینؐ نہایت عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا ،ڈپٹی کمشنر سکردو

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:16

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں علماکرام، امن کمیٹی کے ممبران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس سال 12 ربیع الاول کو عشرہ رحمت اللعالمینؐ کے طور پر نہایت عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میلاد کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔

عید میلاد کے روز مرکزی سیرت کانفرنس 12 ربیع الاول کو صبح 10 بجے ڈویژنل کانفرنس ہال میں ہوگی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام اور دانشور سیرت کے مختلف پہلوں پر مقالے پیش کرینگے۔ اسی طرح سکولز، کالجز اور یونیورسٹی میں سیرت کانفرنس اور نعتیہ مقابلے کی محافل منعقد ہونگی جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں میں میلاد کی محافل کا سلسلہ پورا عشرہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں