استور، حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کوشش کررہی ہے،مشیر خوراک شمس الحق لون

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:11

استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) ہماری حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کوشش کررہی  ہے عوامی مسائل کے بارے میں آگاہ ہیں انشاءاللہ گلگت بلتستان کے عوام ہمارے پانچ سالہ دور حکومت میں  تبدیلی ضرور محسوس کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مشیر خوراک شمس الحق لون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرنے کے جذبے سے  اقتدار میں آئے ہیں  پانی،بجلی تعلیم، صحت،اور سیاحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ھے ضلع استور کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئیے جائیں گے انشاءاللہ عؤام کے تعاون سے ہی گلگت بلتستان میں تبدیلی آ ئیگی  ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت  میرٹ کے مطابق کام کررہی ھے انہوں نے کہا کہ میرے دروازے سب کےلئے ہمیشہ کے لیے کھلے ہیں،ضلع استور میں بہت سارے مسائل ہیں  انشاءاللہ ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں