گلگت بلتستان کے وزیر بلدیات کا ایل جی اینڈ آر ڈی بلتستان آفس کا دورہ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 19:46

گلگت ۔16اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) :گلگت بلتستان کے  وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید نے ایل جی اینڈ آر ڈی بلتستان آفس بلتستان کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے آفس کے اندر مختلف سیکشن میں کام کرنے والے افسروں اور سٹاف سے فرد اً فرداً ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ملازمین کے مسائل دریافت کئے۔

انہوں نے ملازمین کی حاضری کے حوالے سے اطمینان کا اظہارکیا ،بعد ازاں انہوں نے ضلع کونسل سکردو، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل کونسل بورڈ کے دفتر کا بھی معائنہ کیا ،جس کے بعد وہ ڈائریکٹر  بلتستان ریجن غلام رسول کے ہمراہ مونسپل کارپوریشن سکردو کی لائبریری پہنچے اور طلبہ و طالبات  کے لئے الگ ہال تعمیر کرنے کی ہدایت کی ،اس موقع پر لائبریری میں گفتگو کرتے ہوئے  انہوں  نے کہا کہ طلباء  کو ہرممکن سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی،حاجی عبدالحمید  نے بلدیات دیہی ترقی کے افسروں کے ساتھ یادگار شہداء پر حاضری بھی  دی اورفاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

  وزیر بلدیات نے شہر میں صفائی کے حوالے سے ویسٹ منجمنٹ کمپنی کے منیجر کو ہدایت جاری کہ وہ شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے فوڈ انسپکٹر کو ہدایت جاری کیا کی کہ وہ مارکیٹ میں مضر صحت اشیاء کے فراہمی روکنے کے لئے اقدامات کریں اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والی کمپنیوں اور دکانداروں کے خلاف کاررروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں