گلگت، زیرو پوائنٹ چلاس کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار، 4 افراد زخمی

پیر 18 اکتوبر 2021 21:04

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) زیرو پوائنٹ چلاس کے قریب مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی افراد کو ریسکیو کر کے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ،زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں میں 2 افراد گلگت بلتستان اسکاوئٹس کے اہلکار ہیں،مسافر کوچ ضلع استور سے راولپنڈی کی جا رہی تھی۔زخمیوں میں گلگت بلتستان سکاوئٹس کے سپاہی شاکر اور بشارت شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں