گلگت بلتستان پولیس کے 10افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

بدھ 20 اکتوبر 2021 14:41

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) گلگت بلتستان پولیس کے 10افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں گلگت بلتستان پولیس کے 3 اور گلگت بلتستان پولیس لیگل برانچ کے 7 افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق جی بی پولیس کے آفیسر احمد شبیر گریڈ 18 میں ترقی پاکر ایس پی ،انسپکٹر عبدالصمد گریڈ 17 میں ترقی پاکر ڈی ایس پی جبکہ انسپکٹر سید اکبر شاہ بھی گریڈ 17 میں ترقی ملنے کے بعد ڈی ایس پی جبکہ گلگت بلتستان پولیس لیگل برانچ کے 7 افسران آفتاب عالم، محمد جمیل،محمد عبداللہ،غلام محمد،ضیا اللہ ،تاج الدین اور محمد شیرین گریڈ 18 میں ترقی پانے کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments