پیپلزپارٹی کے قائدین اور جیالے سیاسی اذیت اور قید و بند کی صعوبتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،سعدیہ دانش

پارٹی کے عوامی نمائندوں پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بناکر سیاسی اور جمہوری جدوجہد کا راستہ روکنے کی ہمیشہ کوشش کی گئی،سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:10

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے سید خورشید شاہ کی رہائی کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین اور جیالے سیاسی اذیت اور قید و بند کی صعوبتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندوں پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بناکر سیاسی اور جمہوری جدوجہد کا راستہ روکنے کی ہمیشہ کوشش کی گئی لیکن کبھی بھی پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

سید خورشید شاہ کی 2 سالہ اسیری سلطنت عمرانیہ کی سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نیسید خورشید شاہ کی رہائی پر تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے خاص طور پر رہائی کمیٹی کے عہدیداران اور ممبران گلگت بلتستان سے لیکر کراچی کے ساحلوں تک مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے سید خورشید شاہ کی رہائی کے لیئے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کئے۔

(جاری ہے)

جیالوں کی دعاں میں سید خورشید شاہ اور دیگر سیاسی اسیر ہمیشہ رہے ہیں اور جیالوں کی دعاں کا ہی نتیجہ ہے کہ سید خورشید شاہ و دیگر قائدین عدالتوں کا سامنا کرکے باعزت رہا ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین دیگر جماعتوں کے قائدین کی طرح عدالتوں سے جھوٹ بول کر راہ فرار اختیار نہیں کرتے کیونکہ پیپلزپارٹی کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments