گلگت بلتستان چیف کورٹ میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کی سماعت ، 18مقدمات نمٹا دیئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 18:38

گلگت۔23اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) :گلگت بلتستان چیف کورٹ نے  ہفتہ کے چیف جسٹس علی پیگ سمیت دیگر ججز نے سنگل بینچز میں دیوانی اور فوجداری  کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے 18مقدمات نمٹا دیے اور  8مقدمات کو وکلاء کے ابتدائی بحث کے بعد  قابل سماعت قرار دیکر مقدمات کے  فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصلات  کے مطابق چیف جسٹس گلگت بلتستان  چیف کورٹ جسٹس علی بیگ  نے 3مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹائے 8 مقدمات کو قابل سماعت قرار  دیکر  سماعت کے لئے منظور دی جبکہ جسٹس ملک عنایت الرحمن نے  مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے  دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 5 مقدمات پر فیصلہ سنایا ، جسٹس  جوہر علی نے سنگل بینچ میں مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 6مقدمات کو نمٹایا اور جسٹس راجہ شکیل احمد نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری کے 5 مقدمات کو نمٹایا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں